پونے، 2؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )وزیر دفاع منوہر پاریکر نے آج کہا کہ ہندوستان کو 36مہینے کی مقررہ مدت سے پہلے ہی فرانس سے رافیل لڑاکا طیارے ملنے کا کام شروع ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ سودے کے اصول کے مطابق 36ماہ کی مدت دی گئی ہے۔جس میں کھیپ کا ملنا شروع ہونا ہے، لیکن یہ تھوڑا سا پہلے آ سکتا ہے، ہم نے ان سے جلد سے جلدطیارہ دینے کی اپیل کی ہے۔گذشتہ 23؍ستمبر کو ہندوستان اور فرانس نے 7.87ارب یورو(تقریبا 59ہزار کروڑ روپے) کے رافیل لڑاکا جیٹ طیارے سودے پر دستخط کیا تھا ۔رافیل تازہ ترین میزائل اور ہتھیار نظام سے لیس ہے۔اس کے علاوہ، اس میں ہندوستان کے حساب سے کئی تبدیلیاں کی گئی ہیں جس سے ہندوستانی فضائیہ کو پاکستان کے خلاف وسیع صلاحیت حاصل ہوگی۔پاریکر نے یہ بھی کہا کہ اضافی اخراجات اور ریونیو (رکھ رکھاؤ )کے اخراجات کو کم کرنے پر فوج میں بنیادی ڈھانچہ تبدیلی کی تجویز دینے نے کے لیے بنائی گئی کمیٹی جلد اپنی رپورٹ سونپ دے گی۔لیفٹیننٹ جنرل(ریٹائرڈ)ڈی بی شیکاتکر اس کمیٹی کے سربراہ ہیں۔